available languages: englishUrdu September 8, 2020

ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل نے یہ ٹول کٹ جمہوری اصلاحات کو تقویت دینے اور انہیں مستحکم کرنے کی غرض سے تیار کی ہے۔ ٹول کٹ بہتر پارلیمانی ڈھانچوں کیلئے راہ کا تعین کرتی ہے اور یہ “پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں انسانی حقوق سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی مؤثر کارکردگی” کے موضوع پر ڈی آر آئی کی اشاعت میں پیش کردہ سفارشات کا تسلسل ہے۔

اس ٹول کٹ کے پہلے حصے میں پارلیمانی اصلاحات کے حوالے سے عمومی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں حکمت عملی کے سلسلے میں اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جو خاص طور پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی انسانی حقوق کمیٹیوں کیلئے سفارشات، حکمت عملیوں، اقدامات اور ان کیلئے وقت کے تعین پر مشتمل ہیں۔(ان رہنما اصولوں کو سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اسی طرز کی اصلاحات متعارف کروانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی انسانی حقوق کمیٹیوں کے تجزیہ کو بعض اصلاحات کی وضاحت کی خاطر استعمال کیا گیا تھا اس لیے اس ٹول کٹ میں اس تجزیہ میں سفارشات سے مبرا مجموعی پارلیمانی اصلاحات کے ضمن میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ اس کے آخری حصہ میں کووڈ 19 کے دور میں(ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے) پارلیمانی اقدامات سے متعلق بعض تجاویز کی فہرست پیش کی گئی ہے۔

یہاں پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں